10+ Meaningful Quotes - Inspiration Urdu - Pearls of Wisdom

Nov 22, 2021

Parental love fee. Zayn was ten years old and very naughty .. one day his father got sick..he had to be taken to the hospital .. when he started to recover, the doctor gave him a bill .. Zayn grabbed the bill from my mother See what was written on it ...
Medicines Rs. 1700.00
Injection Rs. 300.00
Doctor's fee Rs
Zayn liked this method..he went home, took out a sheet from the copy and wrote ...
The fee for bringing vegetables twice is Rs
Fee for listening to Abu's scolding is Rs. 60
The fee for polishing Abu's shoes is Rs
Hospital tea for Abu is Rs. 100 / -.
Note: Pay this bill by evening. And left the paper in Amy's room and went to school ...

والدین کے پیار کی فیس
زین دس سال کا تھا اور بہت شرارتی تھا.. ایک دن اس کے ابو بیمار ہو گئے..ہسپتال لے کر جانا پڑا.. جب وہ ٹھیک ہو کر جانے لگے تو ڈاکٹر نے ایک بل دیا.. زین نے امی سے بل پکڑ کر دیکھا اس پہ لکھا تھا... 
دوائیاں 1700.00 روپے 
انجیکشن 300.00 روپے 
ڈاکٹر کی فیس 1000 روپے 
زین کو یہ طریقہ پسند آیا..اس نے گھر جا کر کاپی سے ورق نکالا اور لکھا...
دو بار سبزی لانے کی فیس 40 روپے 
ابو کی ڈانٹ سننے کی فیس 60 روپے 
ابو کے جوتے پالش کرنے کی فیس 30 روپے 
ابو کے لئے ہاسپٹل چائے دے کر آنے جانے  کی فیس  100 روپے. 
نوٹ:یہ بل شام تک ادا کریں.اور کاغذ کو امی کے کمرے میں رکھ کر سکول چلا گیا... 
واپس آیا تو اسے اپنے کمرے میں پیسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی..لیکن ساتھ ایک کاغذ بھی تھا.. 
اس نے وہ کھولا تو اس پہ لکھا تھا...
دس سال تک کھلا نے پلانے کی فیس= ؟ 
تمہارے بیمار ہونے پر تیمار داری کی فیس = ؟ 
تمہیں دئے گئے امی اور ابو کے پیار کی فیس = ؟ 
نوٹ: یہ بل جب ممکن ہو ادا کر دینا... 
وہ جلدی سے امی کے پاس گیا اور معافی مانگی..
یہ تو محض ایک کہانی تھی لیکن آج کچھ بد قسمت ایسے بھی ہیں جن کو معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں ملتا...
ان کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ جس باپ کو اپنی اولاد اور بیوی کی وجہ سے ڈانٹ رہے ہیں ان کا احسان کبھی بھی نہ چکا سکیں گے..
الله پاک ہم سب کو ماں باپ کی نافرمانی سے بچائے اور ان کا سایہ ہم پر سلامت رکھے. آمین!!














1 comment

© Urdu Thoughts.