Aisi Honi Chahye December Ki Poetry - Urdu Funny Poetry

Dec 4, 2020

Twitter has announced the resumption of the verification program after 3 years. The micro-blogging website Twitter closed its public verification form in November 2017, allowing Twitter users to request their Blu-ray verification. It is believed that Twitter used to verify the accounts of government officials, popular figures and people from different walks of life, but due to excessive requests, Twitter has suspended this service. Twitter sources say the company is now working on a new policy under which public verification applications will be reopened from 2021.

ایسی ہونی چاہیے دسمبر کی شاعری 😥😕
تم کون ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسے بتاؤں میں تمہیں میرے لیے تم کون ہو ۔
تم آس ہو تم پاس میرے لیے کچھ خاص ہو
کیسے بتاؤں میں تمہیں
تم سردیوں کی دھوپ ہو تم چائے ہو یا سوپ ہو
میرے لیے گیزر ہو تم کوئلہ ہو، ہیٹر ہو تم
تم لکڑیوں کا ٹال ہو تم نرم گرم سی شال ہو
کیسے بتاؤں میں تمہیں

لیدر کی اک جیکٹ تمہی پستے کا اک پیکٹ تم ہی
تم برانڈ بھی، لنڈا بھی تم ابلا ہوا انڈا بھی تم
انڈے کی زردی ہو تمہی زردی کی وردی ہو تم ہی
گاجر کا حلوہ تم ہی ہو میووں کا جلوہ تم ہی ہو
کیسے بتاؤں میں تمہیں میرے لیے

کاجو بھی تم، چلغوزے تم مفلر سویٹر، موزے تم
جرسی، جرابیں ہائی نیک لوشن، کریم کی مہک
اک گرم سا کن ٹوپ ہو پاجامہ ہو، تم کوٹ ہو
کمبل رضائی ہو تم ہی قہوہ ملائی ہو تمہی،

تم ریوڑھی تم مونگ پھلی ، سردی میں لگتی ہو بھلی
خاموش سے ، چپ چاپ بھی تم منہ سے نکلی بھاپ بھی
تم کپکپاتا چاند ہو سردی میں کیوں کر ماند ہو ۔

تم چائے کا تھرماس ہو میرے لیے تم خاص ہو

کیسے بتاؤں میں تمہیں میرے لیے تم کون ہو






Post a Comment

© Urdu Thoughts.