20+ Best Urdu Cover Photos For Facebook Timeline

Feb 27, 2018

A Sudanese man has written an article. In it, he narrates two interesting incidents that happened to him, which he would like to present at your service ...

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے۔ اس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے دو دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں، جو یہ کم فہم آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت چاہے گا ...
■ پہلا_واقعہ :
مجھے آیرلینڈ میں میڈیکل کا امتحان دینا تھا۔ امتحان فیس 309 ڈالر تھی. میرے پاس کھلی رقم (ریزگاری) نہیں تھی، اس لیے میں نے 310 ڈالر ادا کر دیے. اہم بات یہ کہ میں امتحان میں بیٹھا، امتحان بھی دے دیا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد سوڈان واپس آ گیا۔ ایک دن اچانک آئرلینڈ سے میرے پاس ایک خط آیا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ :
" آپ نے امتحان کی فیس ادا کرتے وقت غلطی سے 309 کی جگہ 310 ڈالر جمع کر دیے تھے۔ ایک ڈالر کا چیک آپ کو بھیجا جا رہا ہے، کیوں کہ ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں لیتے ... "
(حالانکہ یہ بات وہ بھی جانتے تھے کہ لفافے اور ٹکٹ پر ایک ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے ہوں گے)
■ دوسرا_واقعہ :
میں کالج اور اپنی رہائش کے درمیان جس راستے سے میں گزرتا تھا، اس راستے میں ایک عورت کی دکان تھی جس سے میں 18 پینس میں کاکاو (چاکلیٹ) کا ایک ڈبہ خریدتا تھا۔ ایک دن دیکھا کہ اس نے اسی کاکاو کا ایک ڈبہ اور رکھا ہوا ہے جس پر قیمت 20 پینس لکھی ہوئی ہے۔ مجھے حیرت ہوئی اور اس سے پوچھا کہ :
" کیا دونوں ڈبوں کی نوعیت (کوالٹی) میں کچھ فرق ہے کیا ... ؟ "
اس نے کہا :
" نہیں، دونوں کی کوالٹی یکساں ہے "
میں نے پوچھا کہ :
" پھر_قیمت_کا_یہ_فرق_کیوں ...؟ "
اس نے جواب دیا کہ :
" نائجیریا، جہاں سے یہ کاکاو ہمارے ملک میں آتا ہے، اس کے ساتھ کچھ مسائل پیدا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے قیمت میں اچھال آگیا ہے۔ زیادہ قیمت والا مال نیا ہے، اسے ہم 20 کا بیچ رہے ہیں اور کم قیمت والا پہلے کا ہے، اسے ہم 18 کا پیچ رہے ہیں ... "
میں نے کہا :
" پھر تو سب 18 والا ہی خریدیں گے، جب تک یہ ختم نہ ہو جائے۔ 20 والا تو اس کے بعد ہی کوئی خریدے گا ... "
اس نے کہا :
" ہاں_یہ_مجھے_معلوم_ہے "
میں نے کہا کہ :
" دونوں ڈبوں کو مکس کر دو اور 20 کا ہی بیچو۔ کسی کے لیے قیمت کا یہ فرق جاننا مشکل ہوگا ... "
اس نے میرے کان میں پھسپھساتے ہوئے کہا :
" کیا_تم_کوئی_لٹیرے_ہو ...؟ "
مجھے اس کا یہ جواب عجیب لگا اور میں آگے بڑھ گیا۔ لیکن یہ سوال آج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے کہ کیا میں کوئی لٹیرا ہوں؟
یہ کون سا اخلاق ہے ...؟!
عزيز قارئین کرام دراصل یہ ہمارا اخلاق ہونا چاہیے تھا، کیونکہ یہ ہمارے دین کا اخلاق ہے۔ یہ وہ اخلاق ہے جو میرے نبی کریم حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ہمیں سکھایا تھا، لیکن آپ تمام احباب اپنی ایمانداری سے بتائیں کے کیا ہم لٹیرے نہیں، اور کیا ہم جگاڑ میں حلال حرام تک کو ایک ہی گاڑی سے نہیں روندے چلے جاتے ... ؟؟؟


























Post a Comment

© Urdu Thoughts.