Mar 30, 2018

10 Urdu Quotes Images About Zindagi, Success and People

An honorable girl never gives her pictures to anyone, giving her picture to someone is like giving someone the key to her house, which she can do anything by misusing it, as is often the case with today's young generation. I see that girls come in stupidity and look at not only their pictures but also their bodies at the request of their lover. How much damage can be done to personal photos.

اپنی_تصاویر_کسی_کو_مت_بھیجیں
ایک غیرت مند لڑکی کبھی بھی اپنی تصاویر کسی کو نہیں دیتی،اپنی تصویر کسی کو دینا ایسا ہے جیسے کسی کو اپنے گھر کی چابی دے دینا،جسکا وہ کبھی بھی غلط استعمال کر کے کچھ بھی کر سکتا ہے،ایسا اکثر آج کی نوجوان نسل میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ لڑکیاں بےوقوفی میں آ کر اپنی تصاویر ہی نہیں بلکہ اپنے عاشق کے کہنے پر جسم بھی ننگا کر کے دیکھا دیتی ہیں،غور دیجئے گا 😔 میں ایک سادی تصویر نہ دینے کی بات کررہا ہوں،خود ہی اندازہ لگا لیجیے گا کہ پرسنل تصاویر کا کتنا نقصان ہوسکتا ہے۔ 🙏
تصویر_کا_غلط_استعمال_بھی_ہوسکتا_ہے
جس شخص کو آپ تصویر بھیج رہی ہو،وہ آپ کا چہرہ لے کر کسی کے بھی ننگے بدن کو لگا کر یہ دیکھا سکتا ہے کہ وہ آپ کی مکمل تصویر ہے اور بلیک میل کرنا شروع کر سکتا ہے،ایسا ہوتا آیا ہے،کیونکہ ایک لڑکی کو اپنی عزت عزیز ہوتی ہے تو وہ بلیک میلنگ میں پھنس جاتی ہے اور پھر ناجنانے کیا کیا کر بیٹھتی ہے۔
دیکھ_کے_ڈلیٹ_کردینا
کیا لگتا ہے تمہیں؟وہ کردیگا ڈلیٹ؟بلی کے سامنے دودھ رکھ کر کہنا کے اسے مت پینا؟کتے کے سامنے گوشت رکھنا اور یہ امید لگانا کہ وہ نہیں کھائے گا؟ غلط... اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ ڈلیٹ کردیگا تو یقیناً آپ کو اعلاج کی ضرورت ہے 🙏🙄
وہ_کبھی_ڈلیٹ_نہیں_کرتا
وٹس ایپ فیس بک وغیرہ میں ایک feature ہے Delete for Everyone کا،آپ تصویر دیکھا کر اس feature کا استعمال کرتی ہو یا ماں باپ کی ﷲ کی قسم اٹھوا کر کہ دیتی ہو کہ ڈلیٹ کردینا،اور امید لگا لیتی ہو کہ اس نے ڈلیٹ کردی ہوگی؟
ہوش کے ناخن لیں 😡 وہ کبھی ڈلیٹ نہیں کرتا،سکرین شاٹ لے چکا ہوتا ہے موبائل یا لیپ ٹاپ میں سنبھال چکا ہوتا ہے قسمیں بھی جھوٹی اٹھاتا ہے۔
تصویر_کا_غلط_استعمال_ ایسے بھی_ہوسکتا_ہے
آپ کی پرسنل تصاویر کے ذریعے وہ آپ کے جسم کے راز جان چکا ہوتا ہے،سوچو اگر کل کو آپ کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے تو وہ آپ کے شوہر کو آپ کے جسم کے نقش کے بارے میں بتا کر آپ کا گھر بھی اجاڑ سکتا ہے۔
تازہ_واقعہ
کچھ دن پہلے ہی کی بات ہے ایک لڑکی نے ویسے ہی ہنسی مذاق میں ایک لڑکے کو جو کہ اس کا  فیبسک فرینڈ تھا،اپنی تصویر بھیجی ؟تعریف کے لالچ میں اور پھر اس لڑکے نے اس کی تصویر کے ذریعے بلیک میلنگ شروع کردی،بلیک میلنگ کی کافی صورتیں ہوتی ہیں جیسے کہ،مجھے اور تصاویر بھیجو یا پیسے کی فرمائش یا بات کرنے کی یا ملنے کی یا کوئی اور مطلب۔
تصاویروں کا غلط استعمال کیا جاتا ہے،نہ جانے کتنی بےوقوف لڑکیاں تصویریں لیک ہوجانے کی وجہ سے خودکشی کرچکی ہیں،کتنی بچیاں بلیک میلنگ کا نشانہ بن کر غلامیاں کر چکی ہیں افسوس 😞
ہاتھ جوڑ کر سمجھا رہا ہوں 🙏 اپنی تصویر کسی کو مت بھیجیں،یہاں تک کہ اپنی کسی سہیلی کو بھی نہیں یہ پیغام میرا ہر مسلمان بہن کے لیے ہے اپنی عزت کی حفاظت آپ نے خود ہی کرنی ہے،تصویر لیک کرنے والے بے غیرت کا کچھ نہیں جاتا مگر آپ کی خوشحال زندگی برباد ہوسکتی ہے،
اس پیغام کو ہر جگہ Share کریں اور Awareness  پھیلائیں تاکہ کوئی بھی بہن اہنے ہاتھوں سے اپنی زندگی برباد نا کرے،غلط انسان تو دور کی بات ہے میں کہتی ہوں کہ اچھا انسان بھی ہو تو Risk لینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ 😡 اپنی عزت کی حفاظت کرو۔










کسی سی اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔

*****************

ہمارا اچھا وقت دنیا کو بتاتا ہے کہ ’’ہم کیا ہیں؟‘‘
اور ہمارا برا وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ’’ دنیا کیا ہے؟‘‘

*****************

برے وقت میں اپنوں میں چھپے پرائے، اور پرائیوں میں چھپے اپنے نظر آ جاتے ہیں

*****************

زندگی میں لوگ آپ کو بیوقوف بنائیں گے، آپ کی تذلیل کریں گے اور برے طریقے سے پیش آئیں گے. ان کا احتساب خدائے بزرگ و برتر کرے گا، آپ اپنے دل میں نفرت کو گهر نہ کرنے دیں کیونکہ پهر آپ بهی انہی لوگوں میں شمار ہوں گے..!!

ول سمتھ




*****************

کسی انسان کی نرمی اس کی کمزوری کو ظاہر نہیں کرتی کیونکہ پانی سے نرم کوئی چیز نہیں ہے لیکن پانی کی طاقت چٹانوں کو ریزہ ریزہ کردیتی ہے۔

*****************

ہم میں سے زندہ وہی رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔ جو دلوں میں زندہ رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور دلوں میں زندہ وہی رہتے ہیں جو خیر بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ محبتیں بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آسانیاں بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*****************

زندگی میں خود کو کبھی کسی انسان کا عادی مت بنانا، کیونکہ انسان بہت خودغرض ہے۔ جب آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی برائی بھول جاتا ہے اور جب آپ سے نفرت کرتا ہے تو آپ کی اچھائی بھول جاتا ہے۔





2 comments