Facebook Timeline Covers In Urdu Quotes Images

Mar 30, 2018

China has taken the lead in the technology race by launching a satellite for 6G technology. According to Chinese media, the 6G technology could be faster than 5G, the world's first 6G satellite is among the thirteen other satellites that were launched into space in March by a vehicle called 6G. The rest of the satellites are for commercial purposes. In addition, a special satellite has been sent into space for testing on the Six G. According to Chinese media, the satellite also has an optical remote sensing system that can monitor crop damage, prevent floods and wildfires.

دنیا میں خوش بخت، خوش قسمت اور خوش نصیب انسان وہ ہوتے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل ماضی کی طرح نہ بنے۔ بعض لوگ ایک ایسی ٹرین میں بیٹھے ہوتے ہیں جو ٹھہری ہوتی ہے۔ وہ جتنی دیر مرضی بیٹھے رہیں، وہ کسی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ اگر آپ اپنا مستقبل بدلنا چاہتے ہیں تو اس ٹرین میں سوار ہونا پڑے گا جو چل رہی ہے۔ مسئلہ ہمیشہ کیلئے نہیں آتا، لیکن انسان کی نفسیات ایسی ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ تکلیف شاید ہمیشہ کیلئے ہے۔ مسئلہ اصل میں انسان میں وسعت پیدا کر تا ہے۔ چنانچہ انسان آگے بڑھتا ہے۔ جاوید چوہدری کہتے ہیں، قدرت ہماری زندگی کی ڈش میں پانچ سو ہزار مسئلے رکھ دیتی ہے۔ ہم نے ان مسئلوں کو حل کرنا ہوتا ہے۔ جب آدمی انھیں حل کرتا ہے تو قدرت کو اس کی یہ ادا پسند آجاتی ہے۔ پھر قدرت ایک دن اس کے سامنے بڑا مسئلہ رکھ دیتی ہے۔ وہ اس کو بھی حل کرلیتا ہے۔ پھر قدرت اسے انعام دیتی ہے اور وہ انعام یہ ہوتاہے کہ ساری دنیا اس کو نیوٹن کے نام سے، آئنسٹائن کے نام سے اور حضرت امام غزالیؒ کے نام سے جاننا شروع کردیتی ہے۔ 
آپ یوں تو اپنی زندگی کے چھوٹے چھوٹے مسائل روزانہ ہی حل کرتے ہوں گے اور عشروں سے حل کرتے چلے آرہے ہوں گے، لیکن جس دن کوئی بڑا اور غیر معمولی مسئلہ حل کرڈالا، اس دن آپ کی زندگی بھی غیر معمولی ہونا شروع ہوجائے گی۔ اس دن آپ کے روشن مستقبل کی جانب آپ کا سفر شروع ہوجائے گا۔
انسا ن کے پاس سب سے بڑی طاقت فوکس کی طاقت ہے۔ فوکس کیا ہے؟ ہمارا فوکس اسی طرح ہوتا ہے جس طرح فرض کیجیے، کمر ے میں اندھیر ا ہو اور ہاتھ میں ٹارچ ہو۔ آپ کی ٹارچ کا رُخ جس طرف ہوگا، آپ کا فوکس اسی طرف ہوگا۔ چنانچہ ہمیں پوری دنیا میں وہی نظر آتا ہے جس پر ہم فوکس کرتے ہیں۔ بعض اوقات فوکس ہی اتنا عجیب و غریب ہوتا ہے کہ آدمی کہتا ہے کہ مجھے عجیب و غریب نظر آرہا ہے۔ باباجی اشفاق احمدؒ اپنے استاد سے کہتے ہیں کہ مکھی کی چھیاسی آنکھیں ہوتی ہیں۔ استاد نے جواب دیا لعنت ہے، ایسی مکھی پر جس کی چھیاسی آنکھیں ہیں، لیکن پھر بھی وہ گندگی پر بیٹھتی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کی نفسیات یہ ہوتی ہے کہ وہ مسائل تلاش کر تے رہتے ہیں۔ وہ وہاں فوکس کرتے ہیں جہاں فوکس کرنے کا کوئی حل نہیں ملتا۔ ہمیں حل کی طرف فوکس کرناچاہیے۔ جب بندہ حل کی طرف فوکس کرتا ہے تو مسئلے کو حل کرنے کے نئے نئے طریقے سامنے آنے لگتے ہیں۔ فوکس اس مجنوں کی طرح ہے جو ایک نمازی کے سامنے سے گزرتا ہے تو نمازی نماز توڑ کر اس کا گریبان پکڑتا ہے اور کہتا ہے کہ تم میری نماز کے آگے سے کیوں گزرے۔ مجنوں جواب دیتا ہے، میں تو لیلیٰ کے پیچھے جا رہا تھا، مجھے تو تمہاری نماز کا پتا نہیں چلا۔ لیکن حیرت ہے تمہاری نماز پر کہ جس کے دوران تم نے مجھے دیکھ لیا۔



















Post a Comment

© Urdu Thoughts.