Khoobsurat Iqtibas And Urdu Quotes With Images

Mar 30, 2018

The business of Amazon, Apple, Facebook and Google is booming and despite the global crisis, the business of major technology companies in the United States seems to be improving again. On Thursday, Amazon, Facebook, Apple and Google released quarterly reports as of September 30 this year, informing companies of their profits and earnings. One thing all these reports had in common was that production was increasing and there were no signs of slowdown.

"مجھےاللہ کی خاطر لوگوں کو مارجن دینا آ گیا"
 لوگوں کو معاف کرنا آگیا. 
لوگوں کی باتوں کو دل سے نکالنا آ گیا. 
 مجھے سمجھ آگئی کہ اگر مجھے خوشگوار زندگی گزارنی ہے تو مجھے دوسروں کو مارجن دینا ہو گا کہ اگلا ایسا ہی ہےاور اس نےیہ اور یہ ایسے ہی کرنا تھا کرنا ہے اور کرتا رہے گا۔
بعض لوگوں کی فطرت ہی ایسی ہوتی ہے تو انکو ویسے ہی قبول کر لیں جیسے وہ ہیں.
 اگر کوئی بلا وجہ ڈانٹ رہا تو اسکے ڈانٹنے کی وجہ سے کام نہ چھوڑ دیں اسکا ساتھ نہ چھوڑیں دوسروں سے اسکی غیبت کرنا نہ شروع کر دیں بلکہ مارجن دیں اسے
ہو سکتا اسکی گھریلو زندگی میں کوئی ٹینشن چل رہی ہو۔۔ ہو سکتا وہ کسی وجہ سے ڈسٹرب ہو تبھی وہ آپ سے اسطرح کا برتاؤ کر رہا ہو 
 اگر کوئی آپ کا پیارا آپ کے ہی خلاف دوسروں کے سامنے باتیں کرتا ہو اور آپکو معلوم بھی ہو جائے تو مارجن دیں اسے ، ہو سکتا وہ آپ ہی کی کسی حرکت سے ڈسٹرب ہوا ہو۔
  اگر کوئی آپکا پیارا آپکی خوشیوں میں شریک نہ ہو تو دل بہت دکھتا ہے لیکن مارجن دیں ہو سکتا کہ وہ شامل ہوتا تو اسے تکلیف ہوتی، یا ہو سکتا ہے اگر وہ شامل ہو جاتا تو کچھ ایسا واقع ہو جاتا جو آپکی خوشیوں کو غارت کر دیتا. 
 ہر بندہ جو بھی کررہا ہوتا ہے 
اسکی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ ہر بندہ آپکے سامنے اپنے دکھ بیان نہیں کر سکتا ۔وہ نہیں بتانا چاہ رہا ہوتا کہ وہ کتنی تکلیف میں ہے کتنی اذیت میں ہے۔
بس مارجن دے دیں جب آپ کوئی کام اللہ کے لیے کرنا شروع کر دیں تو سب آسان ہو جاتا ہے چاہے وہ لوگوں کو معاف کرنا ہو لوگوں کی کہی ہوئی باتوں کو دل سے نکال باہر پھنکنا ہو ان سے جڑے رشتوں کو بچانا اور زندگی میں آگے بڑھنا۔
 اور پتا ہے اللہ کے ہر فیصلے میں حکمت ہوتی ہے ۔ وقتی طور پر یہ حکمت نظر نہیں آ رہی ہوتی تو پریشان نہ ہوں سب اللہ پر چھوڑنا سیکھیں۔
 وہ حکمتیں دکھا دے گا آپکو توفیق دے دے گا آپکو، اسکی رضا میں راضی رہنا آ جائے گا۔
*اللہ سے جڑ جائیں وہ اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا وہ آپکو لوگوں کے ہاتھوں ضائع نہیں ہونے دیتا۔
اللہ مجھے اور آپ سب کو استقامت دے ، آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے آمین ۔






















Post a Comment

© Urdu Thoughts.