Urdu Novel Aab e Hayat Quotes Interested Lines

Dec 30, 2021

According to a report by a foreign news agency, due to US sanctions, Huawei is banned from buying parts needed to make mobile or other devices, but now the company has got a special discount. According to the report, the American company Qualcomm says that it has received a license from the government through which various products can be sold to Huawei, including a 4G mobile chip. A Qualcomm spokesman did not specify which products would be sold to Huawei, but said they would be for mobile devices, including a 4G chip, and that the company would also sell more products. Has applied for permission.
عورت کے نام۔
 
اگر تم کسی بھی خفیہ یا حرام تعلقات میں الجھی ہوئی ہو ۔ تو باز آ جاؤ، اسی میں تماری بہتری ہے. تم سمجھ دار ہو اپنا اچھا براخوب سمجھتی ہو پھر کیوں باز نہیں آتی، کیوں خود کو الجھا کر رکھتی ہو. باہر نکل آؤ ان الجھنوں سے. یقین جانو مرد کا کچھ نہیں بگڑتا، وہ اپنی زندگیوں میں ایسے آگے بڑھ جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، وہ تمہیں کبھی جانتا ہی نہیں تھا. نقصان صرف بنت حوا تمھارا ہوتا ہے، تماری حیا جاتی ہے، تمھارا ایمان جاتا ہے ، تمھاری عزتِ نفس جاتی ہے ، حلال رشتوں کی مٹھاس جاتی ہے ،تم خود سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہتی. مرد اِن سارے احساسات سے نہیں گزرتا. تم کیا سمجھتی ہو۔ وہ جو دن رات تم سے محبت کا دم بھرتا ہے. تمھارے بغیر مر جانے کی باتیں کرتا ہے تو وہ واقعی مر جائے گا۔ یہ غلط فہمی ہے تمھاری، وہ جب آگے بڑھے گا تو
 وہ تمھارا نام بھی بھول جائے گا. وہ نہیں مرے گا پرتمھیں اندر سے مار دے گا، تماری وہ (Feeling Of Rejection) تمھیں روز اندر سے مارے گی. آخر کیا سوچ کر تم ایسے تعلق بنا بیٹھی ہو۔ آج نہیں تو کل شادی ہو جائے گی !تم اس رشتے کو حلال رشتے میں بدل دو گی ! تو میں پوچھتی ہوں کل کا وعدہ کس نے کر رکھا ہے تم سے،تم خدا کو ناراض کر کے بندوں کو خوش کبھی نہیں کر سکتی - ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ، اگر خود کو نہیں بچایا تومشکل میں پڑ جاؤ گی،تم اندر سے خالی رہ جاؤ گی توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاؤ گی،
 اپنے آپ کو بچا لو - تم چھوڑ دو اسے، اس سے پہلے کہ وہ تمھیں چھوڑ دے،کل رونے سے بہتر ہے آج فیصلہ کر لو، وہ تمارا ہوا تو لوٹ کر تمہارے پاس ہی آئے گا،اللہ کی رضا پر خود کو راضی کر کے تو دیکھو تمہیں کچھ مشکل نہیں لگے گا -بے شک اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے -





6 comments

  1. Agar hum nahi chod pa rahy to keya kare

    ReplyDelete
    Replies
    1. اللّٰہ سے دعا کرو اس کے سامنے اپنی نالائقی کا اعتراف کرتی رہو کہ میں ہی قصور وار ہوں۔ میں ہی ظالم ہوں آپ کا حکم ہے نا محرم سے بلا ضرورت بات نہیں کرنی اور میں تو اپنی نظر کو جھکانے کی تعلیم دی ہے آپنے اور میں نا محرم کو سوچتی ہوں اپنے اختیار سے۔۔ اللّٰہ تعالٰی کو احساس ندامت پسند ہے بندہ مانے کہ میں غلط کر رہا ہوں ۔۔ الٰہی عافیت سے یہ معصیت کا راستہ چھڑوا دے۔ مجھ سے نہیں چھوٹ رہا مجھے روک دے مالک۔ میرے دل میں بھی اس گناہ سے کراہیت ڈال دے۔ مجھے اپنی اطاعت کی توفیق دے دے۔ میں بہت کمزور ہوں اپنے ارادوں میں میری مدد فرما دے۔ اللّٰہ تعالٰی کو اپنا ہمراز بنائیں وہ راہ نکال دے گا معصیت سے بچا لے گا ۔ اس سے باتیں کرنے کی عادت بنائیں۔ اس کا ذکر زبان پر رکھیں۔ تیسرا کلمہ اور آیت کریمہ کا ورد رکھیں۔ ان شاء اللّٰہ اللّٰہ ضرور مدد کریں گے۔

      Delete
    2. اللّٰہ سے دعا کرو اس کے سامنے اپنی نالائقی کا اعتراف کرتی رہو کہ میں ہی قصور وار ہوں۔ میں ہی ظالم ہوں آپ کا حکم ہے نا محرم سے بلا ضرورت بات نہیں کرنی اور میں تو اپنی نظر کو جھکانے کی تعلیم دی ہے آپنے اور میں نا محرم کو سوچتی ہوں اپنے اختیار سے۔۔ اللّٰہ تعالٰی کو احساس ندامت پسند ہے بندہ مانے کہ میں غلط کر رہا ہوں ۔۔ الٰہی عافیت سے یہ معصیت کا راستہ چھڑوا دے۔ مجھ سے نہیں چھوٹ رہا مجھے روک دے مالک۔ میرے دل میں بھی اس گناہ سے کراہیت ڈال دے۔ مجھے اپنی اطاعت کی توفیق دے دے۔ میں بہت کمزور ہوں اپنے ارادوں میں میری مدد فرما دے۔ اللّٰہ تعالٰی کو اپنا ہمراز بنائیں وہ راہ نکال دے گا معصیت سے بچا لے گا ۔ اس سے باتیں کرنے کی عادت بنائیں۔ اس کا ذکر زبان پر رکھیں۔ تیسرا کلمہ اور آیت کریمہ کا ورد رکھیں۔ ان شاء اللّٰہ اللّٰہ ضرور مدد کریں گے۔

      Delete

© Urdu Thoughts.