Fb Covers Quotes About Life - Fb Cover Photos

Aug 19, 2020

These girls think that if they just find a lover, they don't need anything else. We will spend our life with our beloved ... When there is no bread in the stomach ... Don't have a perfect suit to go somewhere ... When you don't get the food you want for years ... When the beloved is careless ... When he takes you and leaves you at the mercy of your in-laws and forgets.

جو یہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے۔۔۔
محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے۔۔۔
جب پیٹ میں روٹی نا ہو۔۔۔
کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو۔۔۔ جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملے۔۔۔ جب محبوب لاپرواہ ہو۔۔۔ جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائے۔۔۔ جب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں۔۔۔ جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو۔۔۔ جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپا ختم ہو کر اصل زندگی شروع ہو جائے۔۔۔ جب رہنے کو گھر اچھا نا ہو۔۔۔ جب بات بات پڑ لڑائی ہونے لگے۔۔۔
ساری محبت غائب ہو جاتی ہے۔۔۔
میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں۔۔۔
محبوب بدل سکتاہے۔۔۔ لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا۔۔۔
نکاح کرنے کے لیئے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں۔۔۔ محبوب نہیں۔۔۔
جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے۔۔۔
آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے۔۔۔ اللہ جانتے ہیں۔۔۔
اس لیئے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں۔۔۔ دل کے آگے نہیں۔۔۔
ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا---


********************************************


*رشتے خوبصورت آواز، اونچے مرتبے اور خوبصورت چہرے سے نہیں بنتے بلکہ خوبصورت دل اور نہ ٹوٹنے والے بھروسے سے بنتے ہیں۔ اپنوں کا بھروسہ کبھی بھی ٹوٹنے نہ دیں۔ الله تعالٰی اپنے خاص رحم و کرم سے ہماری زندگی میں ایسی بہار لائے جو کبھی ختم نہ ہو۔ الله تعالٰی ہم پر اپنی رحمت کے سائے ہمیشہ دراز رکھے*
آمین یا رب العالمین


********************************************


#جہان_سکندر

آپ چار دن منظر سے غائب ہو کر دیکھیں لوگ آپ کا نام تک بھول جائیں گے,انسان ساری زندگی اس فریب میں گزار دیتا ہے کہ وہ دوسروں کے لیے اہم ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ہونے نا ہونے سےکسی کو فرق نہیں پڑتا,یہاں تک کہ مر جانے سے بھی کسی کی زندگی پر کوئ فرق نہیں آئے گا یہی لوگ ریسٹ ان پیس اور فلینگ سڈ یا بروکن کا سٹیٹس دے کر اپنی اپنی زندگی کی رعنائیوں میں گم ہو جائیں گے
یہ وہ تلخ حقیقت ہے جسے ہم جانتے بوجھتے نظر انداز کرتے ہی ہیں.






















Post a Comment

© Urdu Thoughts.