Aik Jumlay Kay lateefy - Funny Quotes In Urdu language

Jun 18, 2020

In This Post, You will find some Short Urdu Jokes That Anyone Can Remember Easily. Mazaheya Batain, Mazheya lateefy, 2020 funny jokes in Urdu, Best Funny Urdu Jokes, a very funny joke in Urdu 2020.
A joke may be a show of humor within which words area unit used among a selected and well-defined narrative structure to create folks laugh and isn't meant to be taken seriously. It takes the shape of a story, typically with dialogue, and ends during a gag line.

عجیب سے لوگ تھے اور پارٹی بھی عجیب سی چل رہی تھی. مستورات بنا میک ہی پہنچی تھیں اور مزے کی بات پارٹی میں آۓ ہوئے "بچے" ان سے ہنس کھیل کر بات کر
رہے تھے. کوئی بھی یہ نہیں کہہ رہا تھا کہ دیکھو... دیکھو
وہ "چڑیل".

کھانے کا دور چلا تو کھانا بھی الگ قسم کا کھا رہے تھے. بریانی میں چکن کی جگہ ٹینڈے تھے اور رس ملائی میں
چکن ملائی بوٹی تھی. ڈرنک میں لہسن کا جوس وافر مقدار میں تھا. جسے ہر کوئی "امرت" سمجھ کر پیے جا
رہا تھا.

کھانا کھا کر ایک نہایت خوبصورت دوشیزہ نے جوس کا ڈبہ اٹھایا اور پیتے ہوئے باہر کی جانب چل دی. جوس ختم
ہوتے ہی اس نے وہ خالی پیک ڈسٹ بین میں پھینک دیا.
لیکن گیٹ پر کھڑے سیکورٹی اہلکار نے اسے پکڑ کر جیل میں بجھوا دیا. موصوفہ حیران تھی کہ اسے کس جرم کی
سزا دی گئی.

لیڈی انسپکٹر آئی تو اس نے سیکورٹی اہلکار سے پوچھا.

" ہاں بھئی جوان!! اس ( موصوفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کا کیا قصور ہے؟؟"

سیکورٹی اہلکار. " میڈم..! مجھے تو یہ کوئی جاسوس لگتی ہے."

میڈم. " تم یہ بات کیسے کہہ سکتے ہو؟؟"

سیکورٹی اہلکار. " میڈم...! انہوں نے جوس کا خالی ڈبہ بنا پٹاخہ چھڑاۓ ہی ڈسٹ بین میں پھینک دیا تھا. اسی وقت
مجھے شک ہوا کہ یہ پاکستانی ہرگز نہیں. "

میڈم نے آآآآں کر کے اپنے منہ پر ہاتھ رکھا اور موصوفہ کو
تفتیش کے لئے اعلیٰ حکام کے پاس بھیج دیا۔۔۔۔
😂😂😂😂

















1 comment

© Urdu Thoughts.