Zindagi Ki Achi Batain - اچھی باتیں - Beautiful Quotes In Urdu

Dec 8, 2021

In this post you will 20 Beautiful urdu quotes images, Beautiful zindagi ki achi bnatain, nice urdu beautiful islamic posts, zindagi thoughts pics in urdu, amazing quotes of zindagi, islamic quotes pic, islamic iqtibas, achi batain, islamic batein urdu, islamic baatein in urdu, famous Urdu quotes,Urdu quotes with images,,islamic baatein in urdu facebook, achi baatein in islam, zindagi ki achi batain, quotes in urdu fb, urdu quotes, beautiful quotes in urdu.
ماں کی عظمت و شان

دنیا میں ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ ماں خدا کی محبت کا دنیا میں ایک روپ ہے ۔ ماں سے زیادہ اولاد سے محبت کرنے والا کوئی اور نہیں ۔ ماں کی قدموں میں جنت رکھی گئی ہے ماں اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے اور بچے اس کی سب سے بڑی دولت ہوتے ہیں۔ رب العزت نے سورۃ البنی اسرائیل پارہ نمبر15 آیت نمبر23-24 میں فرمایا ہے " اور فیصلہ کر دیا ہے تیرے رب نے کہ نہ عبادت کرو تم مگر صرف اسی کی اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر پہنچ جائیں تمھارے پاس بڑھاپے کو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تو نہ کہو تم انہیں اف بھی اور نہ جھڑکو انہیں اور کہو ان سے احترام کے ساتھ اور جھکائو ان کے حضور اپنے پہلو عاجزی سے اور شفقت کی بنا پر اور دعا کرو ان کے حق میں اے میرے رب ! رحم فرما ان پر اسی طرح جیسے انھوں نے مجھے پالا بچپن میں " سورۃ لقمان پارہ نمبر21 آیت نمبر14 " اور تاکید کی ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہنچانے کی اٹھائے پھرتی ہے اس کو اس کی ماں ضعف پر ضعف کی حالت میں اس کا دودھ چھڑایا جاتا ہے دو سالوں میں نصیحت کی ہم نے اسے کہ شکر گزار رہ میرا اور اپنے والدین کا " اسی طرح عنکبوت پارہ نمبر20 آیت نمبر8 ہے " ہدایت کی ہم نے انسان کو کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلو ک کرے " کس قدر بد قسمتی ہے کہ جب انسان ستاروں میں آباد ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہے وہ اپنے ماں باپ کو ایک بوجھ جان کر غیر مسلموں کی تلقید کرتے ہوئے بوڑھے ماں باپ کو حکومت لاوارث گھروں میں پھینک دیتے ہیں ۔ پاکستان کے کئی پرائیوٹ ٹی وی چینلز نے کئی بار ایسے لاوارث حکومتی گھروں ،بوڑھے مردوں عورتوں پر مبنی ویڈیو ز عوام کو دکھائی ہیں ۔ بوڑھی خواتین رو کرو کر بتاتی ہیں کہ کئی کئی سالوں سے انہوں نے اپنی اولاد کی شکل نہیں دیکھی ۔ اسی بوڑھی ماں کا بیٹا اس پر اتنا احسان کر دیتا


ہے کہ اس کے لیے کچھ رقم لاوارث گھر میں بھیج دیتا ہے ماں اللہ رب العزت کی محبت کا اگر ایک روپ ہے تو بچہ کچھ دونوں ماں کا ہوتا ہے تو اگر رات کو بستر پر پیشاب کر دیتا ہے تو ماں اس کو اپنی سوکھی جگہ سلاتی ہے اور سرد رات گیلی جگہ پر گزارتی ہے ۔ وہ کیا کیا خواب دیکھتی ہے وہ بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھتی ہے ۔ لیکن اسے کیا خبر کہ یہی بیٹا اسے بوجھ سمجھ کر کسی حکومتی لاوارث گھر میں بھیج دے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ؐ کو بہت سے باتوں سے آگا ہ کر دیا ہوتا ہے ۔ رسول کریم ؐ کو معلوم تھا کہ آنے والے وقتوں میں کہ اولاد اپنی ماں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی ۔ ایک دفعہ ایک سائل نے ہادی عالم ؐسے سوال کیا کہ حضور قیامت کب آئے گی؟ آپؐ نے فرمایا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے سائل نے دوبارہ سوال کیا کہ قیامت کے آنے کی کوئی نشانی بتا دیں۔ حضور پاکؐ نے فرمایا جب اولاد ماں کو ذلیل کرے گی تو قیامت آنے کے آثار ہونگے ۔ حضورکریمؐ نے حضرت عمر ؓ اور حضرت علی ؓ کو بتایا کہ تمھارے دور میں ایک شخص ہو گا اس کا نام اویس بن عامر ، رنگ کا لا ، جسم پر سفید داغ ہو گا ، قرن کا رہنے والا اور کرنی قبیلے سے ہو گا ۔ تم نے اس سے امت کے لیے دعا کرنے کے لیے کہنا ہے ۔ حضرت عمر ؓ حیران ہوئے کہ دعا اور اس شخص سے ! حضور نے فرمایا کہ اس شخص نے ماں کی اس حد تک خدمت کی ہے کہ جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو شرفت قبولیت بخشتے ہیں ۔ حضرت عمر ؓ دس سال خلیفہ رہے اس دوران انھیں اویس قرنیؓ کا کوئی آتہ پتہ معلوم نہ ہوا تا کہ وہ حضور اکرم ؐ کا پیغام اس کو پہنچائیں ۔ ایک دفعہ حضرت عمر ؓ نے سب حاجیوں کو اکٹھا کیا اور کہا سب حاجی کھڑے ہو جائو ۔ جب سب کھڑے ہو گئے سب بیٹھ جائو ۔ صرف یمن والے کھڑے رہیں ۔ جب سب بیٹھ گئے تو کہا باقی بیٹھ جائو قرن والے کھڑے رہو جب قرن والے کھڑے ہوئے تو فرمایا باقی بیٹھ جائو قرنی قبیلے والے کھڑے رہو ۔ تو صرف ایک آدمی کھڑا رہا ۔ حضرت عمر ؓ نے اس سے پوچھا ۔ تم اویس بن عامر کو جانتے ہو ۔ تو وہ کہنے لگا


میرے بھائی کا بیٹا ہے ۔ حضرت عمر نے فرمایا وہ اس وقت کہاں ہے اس نے بتایا عرفات میں اونٹ چرانے گیا ہوا ہے ۔ حضرت عمر ؓ اور حضرت علی ؓ عرفات میں مقررہ جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے آپ نماز کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے ۔ نمازی نے محسوس کیا کہ کوئی مہما ن اس کا انتظار کر رہے ہیں ۔ نمازی نے نماز مختصر کی تو حضرت عمر ؓ نے پوچھا کیا تم اویس قرنی ؓؑہو ۔ تو اس نے جواب دیا جی ہاں میں اویس قرنی ہوں لیکن آپ کون ہیں ۔ حضرت علی ؓ نے بتایا کہ یہ مسلمانوں کے خلیفہ حضرت عمر فاروق ؓ ہیں اور میرا نام مرتضیٰ ہے ۔ اس شخص نے کہا اے سردارو کیا میرے سے کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہے انھوں نے فرمایا نہیں تم سے کوئی غلطی سرزد نہیں ہوئی تمہیں نبی اکرم ؐکا پیغام پہنچانا ہے جو ہمارا ذمہ ہے اویس قرنی نے کہا میرے پیارے شہنشاہ شہنشاہ کل جہاںؐ نے میرے لیے کیا حکم دیا ہے ۔ حضرت علی ؓ نے بتایا کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا تھا کہ اویس قرنی میری امت کی بخشش کے لیے دعا کرے ۔ اویس قرنی نے حیرت سے پوچھا آپ جیسے صحابہ اکرام ؓ کے ہوتے کیا میں دعا کروں ! حضرت عمر ؓ نے کہا یہ نبی اکرم ؐ کا آپ کے لیے پیغام ہے جو ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں اس کے بعد دونوں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد وہاں سے روانہ ہوگے ۔ اویس قرنی پوری عمر نبی اکرم ؐ کے حکم پر عمل پیرا رہے اور روایت بیا ن کی جاتی کہ قیامت کے دن جب اویس قرنی جنت کے دروازے پر پہنچیں گے تو انھیں جنت کے دروازے پر روک لیا جائے تو وہ حیران ہو کر سوال کریں گے یا رب العزت مجھے جنت کی طرف بھیجا بھی اور پھر دروازے پر روک بھی لیا ہے حکم ہو گا پیچھے مڑ کر دیکھو لاکھوں کا مجمہ ہے تمھاری دعائوں کے سبب اب تم جدھر بھی اپنی انگلی کا اشارہ کرو گے وہ سب تمھارے ساتھ جنت میں داخل ہونگے ۔ جنت واقعی ماں کے قدموں کے نیچے ہے ۔ مرحوم شوکت مہدی نے کیا خوب کہا

پیش آسکے گا کیسے کوئی حادثہ مجھے
ماں نے کیا ہوا ہے سپرد خدا مجھے

راجہ محمّد ریاست 






achi batain, islamic batein urdu, islamic baatein in urdu, islamic baatein in urdu facebook, achi baatein in islam, zindagi ki achi batain,




Urdu Islamic Quotes, islamic batein urdu, zindagi ki achi batain, Urdu quotes with pictures for Facebook




Read Beautiful Quotes In Urdu With high Quality Images Urdu quotes with pictures for Facebook
Urdu quotes with pictures for Facebook Urdu quotes images Facebook Urdu quotes twitter




7 Images of  Best urdu Quotes, famous Urdu quotes, Urdu quotes in Hindi, Urdu quotes with images, quotations of novel in urdu, Hindi quotes, high quality images with urdu quotes hd, zindagi thoughts pics in urdu, amazing urdu quotes pics





riffat-siraj-novel-tair-e-lahoti-say-iqtibas



Post a Comment

© Urdu Thoughts.