Funny Quotes in Urdu - جذباتی قوم زندہ باد



جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم پاکستانی عوام بہت جذباتی قوم ہیں۔۔۔بہت ساری چیزوں کو لے کے جذباتی ہونا اپنا فرض سمجھ لیتے ہیں مثال کے طور پہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسری ٹیموں کے ہاتھوں درگت بننے کے بعد "تم ہارو یا جیتو"ہمیں تم سے پیار ہے کے نعرے لگا کے جذباتی ہو جانا۔۔۔۔۔😷

پاکستانی ہاکی ٹیم سے سوتیلے سلوک پہ جذباتی ہونا۔۔۔😐

ملی نغمے سن کے شدت جذبات سے آبدیدہ ہو کے جذباتی ہونا ۔۔😊
دکھی گانے سن کے ایویں ہی غم کی تصویر بن کے جذباتیہ ہیرو ''ہیروئین بن جانا. ۔۔۔😢

لوڈ شیڈنگ ہونے پہ جذباتی اور نہ ہونے پہ بھی جذباتی۔۔☹

نیا پاکستان بنانے پہ بھی جذباتی اور بننے کے بعد بھی جذباتی۔۔۔🤔

سکول کالج کے دنوں کو یاد کر کے زمانے بھر کی حسرت چہرے پہ سجا کے کہ ""کاش وہ دن لوٹ آئیں"" یہ سوچ کے جذباتی ہو جانا۔۔😔

اماں کا جہیز میں ملے سٹیل کے گلاس کو دیکھ کے جذباتی ہو جانا۔۔۔😩😟

بات اگر اسی جذباتیت کی کرتے رہے تو تحریر خاصی لمبی ہو جائے گی ۔۔۔
الغرض ہم ہر معاملے میں ایک جذباتی قوم ہیں۔۔۔
اسی طرح پاکستانی قوم کا ""ٹوتھ برش"سے والہانہ ،،قلبی ،،، اور جذباتی لگاؤ بھی قابل دید ہوتا یے۔۔
ٹوتھ برش کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا.🤗

ہم نیو برش سے دانتوں کی تسلی بخش صفائی کا کام لیتے ہیں۔۔معیاد پوری ہونے پہ کبھی یہ برش ہیئر کلر برش بن جاتا ہے یا کبھی ریموٹ وغیرہ کی صفائی کے لئے رکھ لیتے ہیں۔۔گنجا ہو جانے پہ ازاربند ڈالنے کے لئے بطور ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔۔مطلب برش کبھی پرانا نہیں ہوتا وہ کسی نہ کسی صورت میں خدمات سرانجام دیتا ہی رہتا ہے۔۔۔
ہماری جذباتی قوم کی طرح میرا بھی ٹوتھ برش سے جذباتی لگاؤ ہے۔۔۔😀
نیلا رنگ پسندیدہ رنگوں کی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے اتفاق سے ایک عرصے سے جب بھی ٹوتھ برش لیا بلیو کلر میں لیا۔۔۔برش پرانا ہونے پہ میں بھی کسی نہ کسی اسے مصرف میں لے آتی ہوں۔۔😛

کل ایک تقریب میں جانے کے لئے گھر کے معمول کے کام تیزی سے ختم کر کے بچوں کو بھی تیار کر دیا۔۔۔اب اپنے تیار ہونے کی باری آئی تو سوچا ایک بار پھر برش کر لوں لائٹنگ میں دانت مزید موتیوں کی طرح چمکیں گے۔۔😁

برش کرتے ہوئے یقین کریں بندہ سوچوں میں لمبے سفر پہ نکل جاتا یے. میں بھی پتہ نہیں کہاں کہاں سے سوچ کے گھوڑے دوڑا کے واپس آئی مطلب برش کر کے کُلی کرنے لگی تو ٹوتھ برش پہ نظر پڑی تو ایک کرنٹ سا لگا.۔۔۔ہائیں یہ کیا ؟؟؟تیرا بیڑا ترے اے کی کر بیٹھی۔۔۔۔۔😳
جلدی بازی میں پاؤں کے نیلز صاف کرنے والے برش سے دانت صاف کر لئے تھے۔۔کیونکہ ایک ریٹائرڈ برش باتھ میں پاؤں کے ناخن صاف کرنے کے لئے اپنی خدمات کافی دن سے خوش اسلوبی سے انجام دے رہا تھا۔ کلر سیم ہونے کی وجہ سے یہ سنگین غلطی کر بیٹھی۔۔۔اتنا دل خراب ہوا ابکائی آئی پر اب کیا ہو سکتا تھا۔۔۔۔🤑
رئیل برش سے دوبارہ برش کیا شکست زدہ قدموں سے باہر نکل آئی.۔۔۔اور اب ذرا دیکھ بھال کے دونوں برش الگ الگ رکھے۔۔پر پھینکا پھر بھی نہیں کیونکہ بہرحال میں بھی جذباتی قوم کا حصہ ہوں۔۔۔🙃🙂

باہر آتے ہی میرا موڈ یہ سوچ کے ٹھیک ہوگیا کہ میں بھی آج لسٹ میں آ گئی جب نانی اماں نے کنڈشنر کی آدھی بوتل شیمپو سمجھ کے خالی کر دی تھی کہ""" ُپتر جھاگ نہیں بن رہی سی پتہ نہیں دو نمبر شیمپو ہونا""🤕

کزن ابو کی شیونگ کریم سے برش کر بیٹھا کہ جھاگ بنتی جارہی بنتی جارہی "اے کی گل ہوئی""😬

اور پھر میری ہنسی نہیں رک رہی تھی ۔۔۔😂😂😂

جذباتی قوم زندہ باد۔۔۔۔
💞💞💞

Post a Comment

0 Comments