Sabaq Amoz Urdu Quotes - ہم لوگ اخلاقی لحاظ سے کچھ اتنے گرے ہوئے


sabaq amoz status, sabaq amoz aqwal, sabaq amoz kahaniyan in urdu, beautiful quotes in urdu with pictures




ہم لوگ اخلاقی لحاظ سے کچھ اتنے گرے ہوئے ، کہ اخلاقی برائیاں ہمارے اندر فضول میں رچی بسی ہوئی ہیں ۔۔

حمام پہ اپنی باری کے انتظار میں بیٹھا تھا " بھائی صاحب نے ایک بار کال کی نیٹ ورک بزی ، دوسری بار ، بزی ، تیسری بار !! پھر نہ پوچھیے ، نیٹ ورک کی ماں """ بہن کی, اس دن پتہ چلا نیٹ ورک کی ماں بہن بھی ہوتی ہے ؟؟

مطلب کچھ گناہ ہوتے جن سے فائدہ ہوتا جیسے چوری !! وقتی مال ملتا ہے ، زنا ، شراب سب کی ایک لذت ہے ۔۔

لیکن یہ گناہ فضول والے !! جن کا کوئی فائدہ نہیں ، بس گناہ کرنے کی عادت اتنی پڑ چکی ۔۔۔ یا ہم اتنے باغی ہوچکے ، کہ بس !! کوئی شرم حیا نہیں !!
میڈیکل کالج میں سب سے زیادہ عزت بھی اس سئینر کی جس کی زبان گالیوں سے بھرپور لبریز ہو ، باقی تو پینڈو ، الا بلا ہوتے۔ ۔۔
آپ چار لڑکوں کی محفل میں بیٹھ جائیں، کوئی ایک لائن پہ غور کرنا اگر دو چار گالیاں شامل نہیں ہوں گی تو گپ شپ نہیں کہلائے گی ۔۔۔ یا تو دوسرے کے گھر کی عورتوں کو واحیات قسم کی گالیاں یا ان کے پارٹ آف باڈی ڈسکس کیے جا رہے ہوتے ۔۔
یقین مانیں ، ابھی میرے پاس بیٹھا گروپ یہی کام کر رہا۔۔۔ کانوں میں ہینڈ فری تھے میرے ، ایک محترم درمیان میں سے کہہ رہا تھا کہ " اوئے شرم کرو وہ بیٹھا ہے کچھ لکھ دے گا "
کل میرے سامنے سڑک پہ جونئیر بچوں کا ایک گروپ جا رہا ایک کلومیٹر سرگودھا میڈیکل کالج کا روڈ اور چھ سو گالیاں دیں انھوں نے ، تیری ماں کی تیری بہن کی ،۔۔۔ کچھ گالیوں پہ غور کرو لگتا ان کا بھلا کوئی تک جیسے ماں کا وہ ۔۔ مطلب گالیاں بھی لوجک والی۔۔
جب اخلاق گرتا تو شرم جاتی جب شرم جاتی تو حیا جاتا ہے جب حیا جاتا ہے تو ایمان جاتا ہے اور بے ایمان بندے کی کیا دنیا کیا آخرت ؟؟
غصہ, تب بھی گالیاں ، خوش تب بھی گالیاں
۔۔میری ایک خالہ ہیں، جب ان کو غصہ تب بھی دعائیں دیتی ، سوکھے ہو۔۔۔ باغیرتو !! باشرمو ۔۔ گالی والی فیلنگز اور دعا بھی ۔۔
سوچیے گا بیٹھ کے !!!

No comments