2 Line Urdu Barish Poetry - بارش شاعری - Barish Ki Shayari


barish poetry, barish ki shayari in urdu, barish shayari in urdu images, barish poetry in urdu text, barish poetry in urdu 2 lines sms, barish shayari sms, rain poetry in urdu



ٹوٹ پڑتی تھیں گھٹائیں جن کی آنکھیں دیکھ کر 
وہ بھری برسات میں ترسے ہیں پانی کے لیے 

سجاد باقر رضوی

سہمی ہوئی ہے جھونپڑی بارش کے خوف سے
محلوں کی آرزو ہے کہ ______بارش تیز ہو!!!!

یہ بارش یہ سرد ہوا یہ ہجر کا عالم
گماں ہوتا ہے اس بار دسمبر مار ہی 
ڈالے گا ____🙂💔

ہم انمول تو نہیں،
مگـر بارش کے اِن قطروں کی طرح
خاص ضرور ہیں،
جو ہاتھ سے گِر جائیں،
تو پھر کبھی ملا نہیں کرتے.
بارش کی برستی بوندوں نے
جب دستک دی دروازےپر
محسوس ہواتم آئے ہو
انداز تمھارے جیسا تھا
  ہواکے جھونکوں کی
جب آہٹ پائ کھڑکی پر
محسوس ہوا تم گزرے ہو
 احساس تمھارے جیسا تھا
 تنہا میں چلی پھر بارش میں
 تب اک جھونکے نے ساتھ دیا
میں سمجھی تم ہوساتھ میرے
وہ ساتھ تمہارے جیسا تھا

دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا 
اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا 
سرخ آہن پر ٹپکتی بوند ہے اب ہر خوشی 
زندگی نے یوں تو پہلے ہم کو ترسایا نہ تھا 
کیا ملا آخر تجھے سایوں کے پیچھے بھاگ کر 
اے دل ناداں تجھے کیا ہم نے سمجھایا نہ تھا 

قتیل شفائی

چھپ جائیں کہیں آ کہ بہت تیز ہے بارش 
یہ میرے ترے جسم تو مٹی کے بنے ہیں 

صبا اکرام

عجیب سی اداسیوں کا موسم ہے
ہنسنے کا دل اور نہ بولنے کا من ہے

باہر جاری ہے موسم کی بارش شاید
ہمارے اندر تو آوارگی کا موسم ہے
جگ کی بارش سب نے دیکھی
مَن کی بارش۔۔۔۔۔۔دیکھے کون
خوشبو کی پوشاک پہن کر
کون گلی میں آيا ہے

کيسا يہ پيغام رساں ہے
کيا کيا خبريں
لايا ہے

کھڑکی کھول کے باہر ديکھو،
موسم ميرے دل کی باتيں،
 تم سے کہنے آيا ہے! 

1 comment