20+ Motivational Quotes in Urdu About Life


Below You will find 20+ Motivational Quotes in Urdu About Life. urdu quotes about life and love, motivational quotes in urdu about life, urdu quotes,  urdu quotes in urdu, urdu quotes written, best status in urdu, famous urdu quotes


*ایک ﻋﺮﺑﯽ ﺣﮑﺎﯾﺖ*

ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ اسے ﺍﯾﮏ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﺧﺴﺘﮧ ﺣﺎﻝ ﮔﮭﮍﯼ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ، ’’ﺑﯿﭩﺎ ﯾﮧ ﮔﮭﮍﯼ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﮍﺩﺍﺩﺍ ﮐﯽ ﮨﮯ ،اور ﺩﻭ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ پرانی ہے۔

ﯾﮧ ﮔﮭﮍﯼ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ۔۔ ﺍﺳﮯ ﻟﯿﮑﺮ ﮔﮭﮍﯾﻮﮞ ﻭﺍﻟﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺟﺎﻭٔ
ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﻭﮦ ﯾﮧ ﮔﮭﮍﯼ ﮐﺘﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﯾﮟ ﮔﮯ...؟
ﻭﮦ ﻟﮍﮐﺎ گھڑیوں کی دُکان سے ﻟﻮﭨﺎ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ... ﺩﮐﺎﻥ ﺩﺍﺭ ﮔﮭﮍﯼ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ *ﭘﺎﻧﭻ ﺩﺭﮬﻢ* ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻗﯿﻤﺖ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ہے۔
باپ نے ﮐﮩﺎ، ’’ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﻟﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﯿﭽﻮ ﺟﮩﺎﮞ قدیم ﻧﻮﺍﺩﺭﺍﺕ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
ﻭﮦ ﻟﮍﮐﺎ ﺟﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺑﻮﻻ : ’’ﻭﮦ ﻟﻮﮒ اس کے *ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺩﺭﮬﻢ* ﺩﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ...
ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺑﻮﻻ۔۔ ’’ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﻋﺠﺎﺋﺐ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﻭ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮﻭ۔۔‘‘
لڑکا عجائب گھر گیا اور واپس آکر نہایت حیرانی کے عالم میں باپ کو بتایا’’ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ *ﭘﭽﺎﺱ ﭘﺰﺍﺭ ﺩﺭﮬﻢ* ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ...
ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ..
اس ﮔﮭﮍﯼ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ کہ *ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﻮﺍﺱ ﺟﮕﮧ ﺿﺎﺋﻊ مت ﮐﺮﻧﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻗﺪﺭﻭﻣﻨﺰﻟﺖ نہ ﮨﻮ۔۔۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻭﮨﯿﮟ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟائے گا ﺟﻨﮩﯿﮟ انسان کو ﭘﺮﮐﮭﻨﮯ کی ﺳﻤجھ ﮨﻮﮔﯽ اس لئیے زندگی میں اپنے آپ کو فضول لوگوں میں ضائع مت کرنا اور ان کی کڑوی کسیلی باتوں کی پروا کئیے بغیر آگے بڑھ جانا جو تم سے حسد رکھتے ہیں اور بے بنیاد بغض کی وجہ سے قدر نہیں کرتے*.

*****
اللہ کی رحمت سے اللہ کے بندوں کو مایوس مت کرو ہوسکتا ہے وہ تم سے پہلے بخش دئیے جائیں جو تمہاری نظر میں بہت زیادہ گناہ گار ہوں !!!

****
اسکی حالت بالکل ایسی تھی جیسے بہت ساری خواہشیں لے کر کوئی بازار کو نکلا ھو اور ہاتھ بار بار ان چند سکوں کو جیب میں ٹٹول رہے ھوں جو سارے کا سارا ذاد راہ ھو مگر نہ آنکھیں خوابوں کو خواہشیں بننے سے روک پا رہی ھوں اور نہ ہی دل ان چند سکوں کی قیمت کو ماننے پر تیار ھو
وہ سادہ سی لڑکی نجانے کہاں سے اتنے خواب سجا بیٹھی تھی کبھی کبھی چند سکوں کا وجود ایک خالی پن لے آتا تھا اسکے چہرے پر اور کبھی اسکی آنکھیں چمکنے لگتی خوابوں کے احساس سے۔
میں نے محسوس کیا اسکے ہاتھ یخ ٹھنڈے تھے۔میرا یہ ماننا ہے کہ ھم یک دم نہی مرتے بس یک دم اس د نیا سے چلے جاتےہیں۔مرنا تو بہت پہلے شروع ھو جاتا ہے کبھی خواب مرتے ہیں تو آنکھیں پتھر کر جاتے ہیں کوئی اور خواب کا حوصلہ مر جاتا ہے کبھی کوئی اپنا جب اپنا لمس اور اپنے ھونے کا احساس چھین لٹا ہے تو اعتبار کی موت ھو جاتی ہے بولتی زباں گونگی ھو جاتی ہے۔
میں نے بھی اسے آہستہ آہستہ مرتے دیکھا ہے لیکن وہ ذندہ تھی۔
ایک بار بولی سفر میں جاتے وقت ان لوگوں سے بات نہی کرنی چاہیے جو بہت پیارے ھو ۔میں نے کہا کیوں تو بولی سفر ان کو چھین لیتا ہے۔ وہ رشتوں کی عبادت کرنے والی لڑکی رشتوں کی جدائی سے ڈرنے والی لوگوں کے حساب سے تو ذندہ ہے۔مگر۔۔۔۔۔۔۔۔
راحیلہ بیگ چغتائی


Best Quotes In Urdu, Motivational Life Quotes In Urdu


بندگی کا اظہار صرف اسی طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالی کے حکموں کی مکمل اطاعت اور اس کی منع کردہ اشیاء سے مکمل اجتناب کیا جائے، نیز اس کے احکامِ عالیہ کو خواہشات و شہواتِ نفسانیہ پر مقدم کرتے ہوئے اس کے حضور خاکساری اور انتہائی تواضح کی جائے..


گھائل روح ہمیشہ سے جانتی ہے کہ اس کے رِستے زخموں کا مرہم کیا ہے... مسئلہ صرف دماغ کو منانے کا ہے، دل اور دماغ کی یہ ازلی جنگ ہم مجبور، کمزور اور بے بس انسانوں کو سدا دو حصوں میں تقسیم رکھتی ہے!


اللہ کے معاملے میں اتنا نہ سوچا کرو، آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیا کرو کیونکہ یہ معجزوں کا راستہ ہے___!



نیکی اس خوشبو کی مانند ہے جو نیت کے پھول سے پھوٹتی ہے جتنی نیت صاف ہو گی اتنا ہی پھول خوشبودار ہو گا _!



عمل علم کے لئے ایندھن کا کام دیتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ علم کا الاؤ روشن رہے تو اس میں عمل کا تیل ڈالتے رہیں۔



معجزے ہوتے ہیں، دعائیں سن لی جاتی ہیں، زخم بھر دیے جاتے ہیں، دل جوڑ دیے جاتے ہیں، کُن فرما دیا جاتا ہے، صرف ایمان، توکل اور صبر کی بات ہے💞



اگر آپ سے نیک عمل نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ غلط عمل نے اس کا راستہ روکا ہوا ہے، اس لئے آپ غلط عمل کو نکال دو___!









میری اماں لوبیا بہت شوق سے بناتی تھیں مگر پکانے سے پہلے انکو صاف کرتیں اور گندے اور خراب دانوں کو پیچھے صحن میں پھینک دیتی تھی صرف اچھے دانوں کو پکاتیں تھیں .........
مگر جیسے ہی بارش آتی.......
یہ گندے اور خراب دانے بیج بن جاتے اور پھوٹ پڑتے تھے اور صحن ہریالی سے بھر جاتا تھا اور یہ بہت خوبصورت احساس ہوتا تھا

کس قدر دلچسپ بات ہے کہ وہی انسان جس نے انکو خراب جان کر پھینکا ہوتا وہ انکو دیکھ کر خوش ہو جاتا اور انکی دیکھ بھال کے بعد انکا خوب فائدہ اٹھاتا

اب میری بات سنیں
رونا نہیں جب آپکو صحن میں اکیلا پھینک دیا جائے
اسوقت بھی نہیں رونا جب آپکو ریجیکٹ کر دیا جائے
اسوقت بھی نہیں رونا جب وہ آپکو کمتر ثابت کر رہے ہوں
کوئی بوجھ سمجھے
کوئی بہت گیا گزرا جانے
بھلے سے کوئی احساس دلائے کہ یہ ماضی کی غلطیوں کا بھگتان ہے
گھبرانا نہیں ہے
❤بارش آئے گی❤
صبر کرنے والوں کے لیے اجر ہے اور یہ اللہ پاک کا وعدہ ہے
یاد رکھنا !!!
وہء لوگ جنھوں نے آپکا انکار کیا تھا خود آپکو بلانے آئیں گے

اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے وہ رحمت کرے گا بس اس سے جڑے رہناعنقریب سب دیکھ لیں گے آپ کس قدر قیمتی اور انمول تھے

مشکل میں خود کو سنبھالیے اور دوسروں کا سہارا بننے کی کوشیش کریں
جزاک اللہ خیرا






میں نے اپنی زندگی میں کئی سبق سیکھے لیکن جس سبق نے میری زندگی بدل دی وہ ہے دستبرداری ..دنیا کی ہر شے سے دستبردار ہوجاؤ .سکون پا جاؤ گے .. یہ بات تو طے ہے کہ مجھ میں بھی یہ چیز اس سطح پر موجود نہیں ہے ..لیکن جب جب کسی شے سے دستبردار ہوئی سکون مل گیا ... ہم ہر شے کو اپنا سمجھ کر اس پہ حق ملکیت جتانے لگتے ہیں ..بس یہیں سے بے سکونی کی ابتدا شروع ہوتی ہے ...ہم تو خود اپنے بھی نہیں ...کوئی شے ہماری ملکیت کیسے ہو سکتی ہے ..ہماری تخلیق کا مقصد بس اخلاص و محبّت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی ہے !


وہ شخص اللہ والا نہیں ہو سکتا جو تکلیف میں گلہ کرے۔ تکلیف جو ہے وہ اس نے اپنے مقربوں کے لئے رکھی ہوتی ہے تا کہ وہ ذرا اور قریب ہو جائیں۔ بات تعلق کی ہے اور تعلق میں ستم اور کرم ایک ہی شے ہے۔

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ


❤️
زندگی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں کہ اب غم زندگی کا حصہ ہے اور زندگی وہاں ختم ہوتی ہے جہاں ہم سوچتے ہیں کہ اب ان غموں کے ساتھ ہی جینا ہے ۔ اور آخر میں ہم زندگی تب جیتے ہیں جب یہ جان جاتے ہیں کہ الله کے سوا کوئی اپنا نہیں ۔ اور پھر کوئی ہمارا بُرا چاہے یا ہمیں بُرا سمجھے فرق نہیں پڑتا ہے .. ❤️











No comments