"Depression has nothing to do with whether you are a good Muslim or not. It is a disease. Religious people will tell you that it is the result of distance from God. And this prayer will be cured by the Qur'an, but it does not happen. Prayer is necessary for everything. It should also be done in it, but just like for every physical ailment from fever to cancer, we go to the doctors instead of scholars. Or PTSD treatment is necessary. The remembrance of Allah gives peace to the heart but it is a disease of the mind. You need therapy. "
’’ڈپریشن کا تعلق آپ کے اچھے مسلمان ہونے یا نہ ہونے سے نہیں ہے ۔ یہ ایک بیماری ہے ۔مذہبی لوگ تمہیں بتائیں گے کہ یہ خدا سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اور یہ نماز قرآن سے ٹھیک ہو جائے گا مگر ایسا نہیں ہوتا ۔دعا ہر چیز کے لئے ضروری ہے ‘ اس میں بھی کرنی چاہیے مگر جیسے بخار سے کینسر تک ہر جسمانی بیماری کے لئے ہم اسکالرز کی بجائے ڈاکٹرز کے پاس جاتے ہیں ویسے ہی ڈپریشن یا پی ٹی ایس ڈی کا علاج ضروری ہوتا ہے ۔ اللہ کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے مگر یہ دماغ کی بیماری ہے۔ تمہیں تھیراپی کی ضرورت ہے ۔‘‘
’’تم چاہتے ہو میں تھیراپی کرواؤں؟ یہاں؟ اس ملک میں؟ ‘‘
’’ہاں۔تمہیں ایک شرنک کی ضرورت ہے جو تمہیں فکس کر سکے مگر تمہارے جیسے ذہن والے انسان کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی عام شخص کی بات نہیں سنتا ۔ تمہیں کسی ایسے شرنک کی ضرورت ہے جو جانتا ہو کہ تمہارے جیسی زندگی گزارنا کیسا ہوتا ہے ۔ مختلف نام....مختلف شناختیں....ہر قدم پہ جھوٹ....اپنی جان بچانے کے لئے بھاگتے رہنا....اور ہر منٹ پکڑے جانے کے خوف سے لڑنا....ایک اندھے راستے پہ مسلسل چلتے رہنا....‘‘
’’اور تم جانتے ہو کہ یہ سب کیسا محسوس ہوتا ہے ؟‘‘
’’تم مجھے اپنا شرنک بنا سکتی ہو ۔ تمہیں جو بھی کہنا ہے مجھے کہہ دیا کرو ۔آخر میں‘ میں تمہیں تمہارے دوستوں کے بارے میں کسی فیصلے پہ پہنچنے میں مدد دوں گا ۔ میں پہلے ہی تمہارے بارے میں کافی کچھ جانتا ہوں اور قید کے بعد کا پی ٹی ایس ڈی بھی سمجھ سکتا ہوں۔ تمہیں اپنے ملک اور دوستوں سے دور ایک Ouletچاہیے جہاں تم اندر ابلتی ساری فرسٹریشن کو نکال سکو۔ ٹرائی می ۔ کیونکہ مجھے راز رکھنے آتے ہیں۔‘‘
#Haalim_Novel
Post a Comment