Jun 5, 2021

اور یہ کتاب - And This BOOK

 "And this book ... how does it show you your past, present and future?""Everything is written in it. Past events and what is going to happen to me and what I have to do on such an occasion are all written. "Mahmal's heart pounded. The black girl was telling him a very strange thing. What a mysterious, mysterious book it was."How much do you benefit from it?""As much as you think.""Then you will have a lot of fun." You will know everything by reading it. ""Yes, but there are some actions in it, first they have to be performed, then everything is as it is written."

’’اور یہ کتاب...... یہ آپ کو آپ کا ماضی، حال اور مستقبل کیسے دکھاتی ہے؟‘‘

’’اس میں سب لکھا ہے۔ گزرے واقعات اور وہ جو میرے ساتھ پیش آنے والا ہے اور مجھے ایسے موقع پہ کیا کرنا ہے، سب لکھا ہے۔‘‘

محمل کا دل زور سے دھڑکا۔ وہ سیاہ فام لڑکی اسے بہت عجیب بات بتا رہی تھی۔ جانے کیسی پُراسرار، بھید بھری کتاب تھی وہ۔

’’آپ کو اس سے کتنا فائدہ ہوتا ہے؟‘‘

’’جتنا تمہاری سوچ سے بھی اوپر ہے۔‘‘

’’پھر آپ کے تو بہت مزے ہوں گے۔ آپ اس کو پڑھ کر سب کچھ جان جاتی ہوں گی۔‘‘

’’ہاں، مگر اس میں کچھ عمل ہیں، پہلے وہ پرفارم کرنے ہوتے ہیں، پھر ہر چیز ویسے ہی ہوتی ہے، جیسے اس میں لکھا آتا ہے۔‘‘

’’عمل...... عملیات.....؟‘‘ وہ چونکی۔ اندر کوئی الارم سا بجا۔ یہ تو کوئی سفلی علم کی ماہر بیٹھی تھی، اس سے ذرا احتراز برتنا چاہئے۔

’’ہاں۔‘‘ سیاہ فام لڑکی مسکرائی۔ ’’جو وہ عملیات کر لے، وہ اس کتاب کے ذریعے دنیا پر راج کرتا ہے۔ سب لوگ اس کی مٹھی میں آ جاتے ہیں اور ہر شے اس کے لئے تسخیر ہو جاتی ہے۔ صرف میں نہیں، اگر تم بھی اس کتاب کا خاص علم سیکھو تو تمہیں اس کے الفاظ میں اپنا ماضی، حال اور مستقل نظر آنے لگے گا۔‘‘

’’اور....... اور اس کے بعد؟‘‘ وہ سحر زدہ سی سوال کئے جا رہی تھی۔

’’اس کے بعد تم اس کتاب کو چھوڑ نہیں سکتیں، تمہیں اپنی زندگی اس سے باندھ کر ہی گزارنی ہو گی۔‘‘

مصحف

Post a Comment