سیالکوٹ واقعہ اور ہماری جہالت - Sialkot Incident and Our Ignorance

Dec 4, 2021

The tragic murder of a Sri Lankan factory manager in Sialkot yesterday is not only illegal in Islam but also prohibited by law. The fatwa has been mentioned at the outset in which it is clearly written that if such a crime is committed then he should be punished according to the law but no one was allowed to take the law into his own hands. But we believe in religion, but unfortunately we do not believe in any of the religions. This tragic incident is a perfect reflection of our ignorance that we still lack awareness. While high-level committees have been set up to investigate the incident, the Prime Minister has also taken notice. Some suspects have also been arrested in this connection.

’’پاکستان کے قانون میں آرٹیکل 
C295 
کے تحت گستاخِ رسول کی سزا بطورِ حد قتل ہے۔ اور اس جرم کے پائے جانے اور اقرار یا شرعی گواہوں کی گواہی سے یہ ثابت ہوجانے کی صورت میں حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس سزا کا اطلاق کرے۔ اور توہین رسالت سمیت تمام شرعی حدود کے نفاذ اور سزاؤں کا اجرا حکومت کا کام ہے، ہرکس و ناکس اس طرح کی سزا جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

عوام کی ذمے داری یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ ہمارے معاشرے میں کوئی ایسا مجرم پایا جاتا ہے تو شریعت اور قانون کے تقاضے پورے کرے، اور ایسے مجرم کے خلاف پرامن قانونی چارہ جوئی کرکے اسے کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ فقط واللہ اعلم۔‘‘
(فتوی نمبر: 144008200077۔ دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن)
گزشتہ روز سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کا اندوہناک قتل کسی طور پر جہاں اسلام میں جائز نہیں وہیں قانون میں بھی اس کی ممانعت ہے۔ اس پر آغاز میں ہی فتویٰ کا تذکرہ کردیا گیا ہے جس میں صاف صاف لکھا ہے کہ اگر کہیں ایسا جرم ہوتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن ہم دین کو تو مانتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ دین کی ایک بھی نہیں مانتے۔
یہ افسوس ناک واقعہ ہماری جہالت کی بھرپور عکاسی کررہا ہے کہ ہم میں آج بھی شعور کی کمی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کےلیے جہاں اعلیٰ سطح پر کمیٹیاں بنادی گئی ہیں، وہیں وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ اس ظمن میں کچھ ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ لیکن کیا اس سے دین اسلام کو جو نقصان ہوا ہے، کیا وہ پورا ہو پائے گا؟ یقیناً اس کا جواب نفی میں ہوگا۔

دین سے محبت ایمان کا حصہ ہے مگر ہم اس حصے کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ سیالکوٹ واقعہ غیرمعمولی ہے۔ سری لنکا پاکستان کے دوست ممالک میں سے ہے۔ ہم کس منہ سے انہیں جواب دیں گے، ہم کس طرح اس منیجر کی جھلسی ہوئی لاش اس کے گھر والوں کو دیں گے؟ یہ انتہائی اہم سوال ہیں جس کا جواب ابھی ہمارے پاس موجود نہیں۔

چلیے مان لیتے ہیں کہ سری لنکن منیجر توہین رسالت کا مرتکب ہوا تھا، تو کیا اس ملک میں قانون موجود نہیں جو اسے سزا دے سکے؟ ہم صرف مشتعل ہونا جانتے ہیں۔ ہم میں صبر، برداشت، رواداری سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔ ہم بنا سوچے سمجھے ہجوم کا حصہ بن جاتے ہیں، جس کا مقصد صرف اور صرف شر پھیلانا ہوتا ہے۔

بھوک برداشت کی جاسکتی ہے مگر جہالت کبھی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان میں خواندگی کی شرح انتہائی کم اور ناخواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں انصاف موجود نہیں۔ تعلیم کے نام پر کرپشن کرنا آج فیشن بن چکا ہے۔ تعلیمی اداروں کو محض فیس سے مطلب ہے۔ ان انسٹیٹوشنز میں وہ لوگ پڑھا رہے ہوتے ہیں جنہیں خود ابھی پڑھنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کا نظام مکمل طور پر برباد ہوچکا ہے مگر کسی حکومت نے اس طرف دھیان نہیں دیا۔ پیسے دے کر نمبرز حاصل کرلیے جاتے ہیں، پیسے دے کر ڈگریاں مل جاتی ہیں۔ سب کام پیسوں سے یہاں آرام سے ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں سب سے زیادہ مانگ ہی پیسوں کی ہے۔

سیالکوٹ واقعے پر اب جس طرح عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اور جس طرح ہمارے دشمن ہم پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں وہ اب ہمیں بھگتنا پڑیں گے۔ جس طرح باہر سے لوگ یہاں آکر کام کررہے ہیں اسی طرح ہمارے ہم وطن بھی دیارِ غیر میں برسر روزگار ہیں۔ یہ واقعہ ان کےلیے کتنی پریشانی لے کر آئے گا، ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ طیش اور غصے میں آکر ہم نے ایک بہت غلط قدم اٹھایا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اس ہجوم میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں تھا جو انہیں سمجھاتا کہ یہ غلط ہورہا ہے؟

ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہم پہلے تو ایسے ہرگز نہ تھے۔ پیار، محبت، امن اس ملک کی پہچان ہوا کرتی تھی۔ دنیا ہماری مہمان نوازی کی مثال دیا کرتی تھی۔ لیکن آج ہم دنیا میں تو رسوا ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ دین سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں۔ واقعہ ہوکر گزر گیا، مگر آنے والے وقتوں میں جو پریشانیاں اور مصیبتیں ہم پر ٹوٹیں گی، یقیناً ہم اس سے ابھی واقف نہیں۔

حکومت، علمائے کرام اور انصاف فراہم کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ملک میں کم از کم تعلیم کے معاملات سے کرپشن کا خاتمہ کردیا جائے اور تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنی پوری طاقت استعمال کیجیے۔ اگر ہمارا تعلیمی نظام بہتر ہوگا تو ہمارے باقی کے نظام بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ورنہ ہم آج جس جہالت میں جاچکے ہیں آنے والے وقتوں میں ہم دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ آپ لوگوں کی نسل باہر ممالک میں پڑھ کر مہذب شہری بن جائے گی، لیکن یہاں والے اندھیروں میں ہی بستے رہیں گے۔

ملک میں توہین مذہب کے نام پر اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن کی تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ وہ واقعات ذاتی عناد یا غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آئے۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ اگر گزشتہ واقعات پر ہی حکومت صائب اقدامات کرتی تو آج یہ واقعہ پیش نہیں آتا۔ ہر واقعے کی طرح سیالکوٹ واقعے کی بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس بار ذمے داران کےلیے مذہب کے نام پر نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہیے۔

سیالکوٹ واقعے کی جو ویڈیوز سامنے آئیں اس میں تشدد اور قتل کرنے والے صاف نظر آرہے ہیں۔ 900 لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم فرحان ادریس سمیت 112 افراد بھی زیرِ حراست ہیں۔ انصاف یہی ہوگا کہ ان تمام لوگوں کو بھی بغیر کسی رحم، قتل عمد کی سزا سنائی جائے۔ ذمے داروں کو پھانسی پر لٹکایا جائے اور جو لوگ مذہب کے نام پر ان قاتلوں کی حمایت کررہے ہیں ان کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے۔ تب ہی آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے گی۔

محمد عارف میمن
بلاگر سولہ سال سے صحافت سے وابستہ ہیں؛ اور ایک مقامی اخبار میں گزشتہ 3 سال سے اسپورٹس ڈیسک پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا ٹوئیٹر ہینڈل @marifmemon ہے۔

معروف عالم دین مولانا تقی عثمانی کا سیالکوٹ میں فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کی توہین مذہب کے الزام میں ہلاکت کے
 واقعے پر بیان سامنے آگیا۔

مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ توہين رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں، کسی پر یہ سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں، سیالکوٹ کے واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا
مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے، حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے، احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانےکے بجائے پرامن راستے اختیار کریں، فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیزکریں۔

Post a Comment

© Urdu Thoughts.