Quotes About Life in Urdu - Best Quotes in Urdu

Dec 4, 2021

Quotes About Life in Urdu - Best Quotes in Urdu, Images About Beautiful Quotes Thoughts In Urdu With Black Background. Best Quotes In Urdu Pic, Pearls of Wisdom, Urdu Thoughts, Golden Words Urdu, Urdu quotes on zindagi, Amazing urdu quotes pics, beautiful quotes on zindagi in urdu, best quotes in urdu pics, highqualityimages with urduquoteshd, quotes of ashfaq ahmed about love, amazing urdu quotes pics, bano qudsia quotes.

الله  کے نام پر چلنے والے لوگ ، ہر چیز کو الله  ہی کی طرف سے منسوب سمجھتے ہیں کہ نیکی بھی الله  کی طرف سے آئی ہے اور بدی بھی الله  کی طرف سے آئی ہے ، 
 جزا بھی ادھر سے آئی ہے اور سزا بھی ادھر سے آئی ہے ، خوشی بھی ادھر سے  آئی اورغم بھی ادھر سے آگیا ۔
  آپ یہ نہ کہنا کہ یہ الله کی طرف سے نہیں آیا ۔ ایسا کبھی نہیں کہنا بلکہ یہ کہنا کہ یہ سب کچھ وہی الله بھیج رہا ہے ۔۔ 
 تو یہ سب الله  کی طرف سے آرہا ہے بشرطیکہ ۔۔۔۔   آپ الله  والے ہوں ۔۔۔۔! 
تو آپ الله سے معافی مانگا کریں ، نماز ضرور پڑھ لیا کریں ، دعا کیا کریں اور  ، دنیا کا کاروبار بھی چلنے دیں ۔ یہ نہ ہو کہ ،،،  آپ کسی کام کے لئے خدا کو اور نماز کو چھوڑ دیں ۔ 
پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ آپ کی گھڑی چھن جائے گی یا آپ خود پھینک دیں گے  اور خالی ہاتھ واپس آجائیں گے ۔ یوں بیٹھے بیٹھے وقت ختم ہو جائے گا ۔ 
  وہ پہلا وقت اچھا تھا جب لوگوں میں خدا کا نام بھی تھا ، عمر بھی زیادہ ہوتی تھی  ۔وہ اچھے زمانے تھے ، آپ اس زمانے کو نہ چھوڑیں  باقی سب کائنات کو بےشک چھوڑ دیں  ۔ حالانکہ کائنات بھی آپ کوحاصل رہے گی ، کیونکہ کائنات کہیں پر جاتی نہیں ہے ۔ 
   یہاں میں آپ کے لئے ایک ترجیح کی بات کر رہا ہوں کہ آپ کس چیز کو ، یا بات کو ، کس بات پر  Preference دیں یا Priority دیں ۔
 اگر آپ لوگ اپنی Priority اللّہ کر دیں تو اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو میں ذمہ دار ہوں ۔
 تو آج آپ کے اور میرے درمیان فیصلہ ہو گیا کہ  جہاں مشکل وقت آیا جہاں کوئی بھی مشکل آئی تو ہماری Priority الله  ہو گی ۔ اور اگر کچھ جدا ہو گیا تب بھی آپ کی Priority الله  ہونی چاہئے ۔ 
    اصل میں ہوتا یہ ہے کہ آپ لوگ اپنی priority کے وقت ، الله کو چھوڑ دیتے ہو ۔ کہ ہم اللّہ سے معذرت کرلیں گے  ۔ حالانکہ ایسا ہونا ہی  نہیں چاہئے ۔
 آپ اپنی Priority ہمیشہ الله  کو قائم رکھیں اور اس سے آپ پہلے اپنی Clearance لےلیں  ، صاف ہو جائیں ، پھر کوئی مسئلہ نہیں رہے گا ۔ 
   پھر جو دوست آپ کو خدا سے دور کرے گا  وہ دوست نہیں کہلائے گا کیونکہ آپ کی Priority الله  ہے  ، اور دوست وہ ہے جو ، ، اللّہ سے دور کر رہا ہے ۔ 
    یہ بڑی عجیب بات  ہے کہ الله  تعالیٰ نے اپنے پرانے عبادت گزار ، یعنی شیطان کو انسان کی خاطر راندہٴ درگاہ قرار دیا کہ اس نے انسان کو سجدہ نہیں کیا ،،، 
  صرف اسی بات پر اُس نے اپنے مقرّب کو ، معتوب  قرار دے دیا اور کہا کہ چلو بھاگ جاؤ ، 
  اور اللّٰہ بہت افسوس کے ساتھ فرماتا ہے کہ یہی انسان ، شیطان کے لئے ، مجھے چھوڑ رہا ہے ۔ 
  تو یہ فیصلہ الله  نے خود دیا ہے ۔ اُس نے بتایا ہے کہ اِس طرح زندگی سے دوسری چیزوں کو نکالا جاتا ہے ۔
   انسان الله  کو پسند ہے اور اشرف المخلوقات ہے ، وہ کہتا ہے کہ یہ میری پسند کا انسان ہے اور شیطان بڑا پرانا اور قدیم ہے لیکن الله  نے اس قدیم کو نکال دیا کیونکہ وہ الله  کی پسند کو قبول نہیں کر رہا تھا ۔ 
  تو بات یہ ہے کہ آپ اس طرح کر کے دکھائیں  ۔۔۔.  اور آپ لوگ یہ بالکل نہیں کرتے ۔ بلکہ اس میدان میں  تو آپ لوگ بالکل ہی شکست کھا گئے ہیں ۔
  آپ لوگ بھی اپنی زندگی سے شیطان کو نکالو کیونکہ الله  نے آپ کی خاطر  ، انسان کی خاطر ، اسے اپنی بارگاہ سے نکالا ہے ۔ 
تو اب آپ لوگ ، الله  کی خاطر ، کچھ  تو کریں ۔ آپ لوگ تو شیطان کی خاطر ، الله  کو چھوڑ دیتے ہو ۔ 
  آپکی  Priority ہمیشہ الله ہی ہونی چاہئے ۔۔ یہ آپ کی طرف سے پکی بات ہونی چاہئے ۔ 
  اب آپ لوگ ہی بتائیں کہ کیا پھر کوئی ایسا سوال ہے جو باقی بچا ہو  ، اور پھر مشکلات کا کوئی جواز باقی رہتا ہے ۔۔۔ اگر ہے تو آپ لوگ بتائیں ۔۔۔ ! 
   حضرت واصف علی واصف رح 
 ( گفتگو 10 ، صفحہ : 134 تا 136 )




یہ دنیا ایک بینک کی طرح ہے،آج اسمیں جو جمع کروگے کل قیامت والے دن اسمیں سے وہی ملے گا۔


روزی اگر عقل سے حاصل کی جاتی تو دنیا کے سارے بے وقوف بھوکے مر جاتے۔




خود کو سنوارنے اور اپنی زندگی بہتر بنانے میں اس قدر مگن ہوجاؤ کہ دوسروں پر تنقید کیلئے آپ کے پاس وقت نہ ہو۔






عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو شخص علم حاصل کرنے کا خواہ ہو پہلے یہ طے کرے کہ تحصیل علم سے اسکا مقصد کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتابوں کو زمین پر مت گرنے دو کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

© Urdu Thoughts.